سپیکر پر الزامات ایک ٹریلر ہے اصل فلم وزیر اعلیٰ کی فائلیں کھلنے کے بعد چلے گی:میاں افتخار

سپیکر پر الزامات ایک ٹریلر ہے اصل فلم وزیر اعلیٰ کی فائلیں کھلنے کے بعد چلے ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ سپیکر اسد قیصر پر لگائے گئے الزامات ایک ٹریلر ہے اصل فلم پرویز خٹک کے کرپشن کی فائلیں کھلنے کے بعد چلے گی جب نواز شریف پرالزام لگتا ہے تو پی ٹی آئی واویلا مچاتی ہے اور جب اسد قیصر پرالزامات لگنے شروع ہوگئے تو پی ٹی آئی والے خاموش ہوگئے آئندہ الیکشن میں سندھ، پیپلزپارٹی، پنجاب مسلم لیگ، بلوچستان قوم پرستوں کے پاس جبکہ خیبرپختونخوا اے این پی کے پاس ہوگا سونامی کا جنازہ 2018کے الیکشن میں نکل جائے گا پرویز خٹک کے پاس حکومت چلانے کیلئے بھی فنڈ نہیں قرضوں پر قرضے لے کر صوبے کو مالی بحرانوں کی طرف دھکیل دیاہے ان خیالات کااظہارامیرحیدرخان ہوتی نے اکوڑہ خٹک میں اے این پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین، ضلعی صدر ملک جمعہ خان، سابق وفاقی وزیر مسعود عباس خٹک، سابق ایم پی اے خلیل عباس خٹک نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ملک آفتاب، خوشحال خان، سیف اللہ خٹک ، حامد خان، جمال خٹک، اطلس خٹک بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم باچا خان کے پیروکار ہیں ہم شرافت اور امن کی سیاست کرتے ہیں جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اگر کسی نے بھی ہمارے کارکنوں پر اپنی طاقت آزمائی تو ہمارے ہاتھ ان کے گریبانوں میں ہوگا پختونخونوں کو متحدکرنے اور بیدار کرنے کیلئے پورے صوبے کے دورے کررہے ہیں اور تمام پختون قوم ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر مثالی اور تاریخی کردار ادا کریں پنجاب میں ہمارے ثقافتی شو پر جماعت اسلامی کے غنڈوں کا حملہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے جماعت اسلامی کی غیریت اس وقت کہاں تھی جب پی ٹی آئی کے دھرنے میں خواتین ناچ رہی تھی اس وقت جماعت اسلامی کیوں خاموش تھی انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں عمران خان اور پرویز خٹک کے تمام دعوے غلط ثابت ہوں گے اور ان کو بدترین شکست ہوگی صوبے میں سونامی نہیں بلکہ باچا خانی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں صوبے کی مثالی خدمت کی لیکن آج موجودہ صوبائی حکومت ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہے ہیں کے پی کے حکومت چلانے کا کنٹرول جہانگیرترین اور عمران خان کے پاس ہے وزیراعلیٰ صرف برائے نام ہے آنے والا دور ہمارا ہے اور کارکن الیکشن کیلئے تیاری کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ مردم شماری میں کارکن بھرپور طریقے سے حصہ لے کیونکہ ہمارے صوبے کے ساتھ پہلے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجارہا ہے تمام صوبوں کے مردم شماری کے دفاتر ان کے صوبوں میں موجود ہے جبکہ ہماری مردم شماری کا دفتر اسلام آباد میں ہے کارکن اختیاط سے کام لے ہماری آبادی روز بروز بڑھ رہی ہے ایسا نہ ہو کہ مردم شماری میں پختون قوم کو کم اعداد وشمار کے ذریعے نقصان پہنچے قبائل پرہمارے تحفظات تھے قبائل بھی مردم شماری میں بھرپور طریقے سے حصہ لے کر صوبے کے حقوق حاصل کریں اگر سی پیک پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک اپنے مقدمے کو سمجھتا تو ہمارا چائنا کوریڈور پر زیادہ حصہ آجاتا انہوں نے حسن اقبال سے فوٹو سیشن کرکے سب اچھا کی رپورٹ دے دی انہوں نے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ منافقت سے کام لے رہے ہیں کیونکہ عمران خان اور نواز شریف کی جنگ اسلام آباد کی کرسی پر ہے دونوں پنجاب کو خوش کررہے ہیں پختون قوم نے ایک دفعہ پی ٹی آئی کے کھوکھلے نعروں پر دھوکہ کھا چکی ہے جس نے ہمارے سروں کا سودہ کیا لیکن اس دفعہ اے این پی جیت کر زرخرید غلاموں کو شکست ہوگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول