تیمر گرہ میڈیکل کالج کے منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا:مظفر سید ایڈوکیٹ

تیمر گرہ میڈیکل کالج کے منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا:مظفر سید ایڈوکیٹ

  

تیمرگرہ ( بیو ر ورپور ٹ )صو با ئی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت نوجوانوں کو صحت مندانہ سر گر میاں فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسا ئل برو ئے کار لار ہی ہیں ، آبادی کے64فیصد حصہ پر مشتمل نوجوان طبقہ قوم کی اُمیدوں کا مرکز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخا ب سرائے پا ئین تالاش میں دوروز سے جاری سالانہ جشن بہاراں صباون سپورٹس اینڈ لیٹریسی گالہ کے اختتامی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ۔مقامی تنظیم صباو ن کے زیر اہتمام جاری میلے میں ضلع بھر سے سینکڑوں نوجوانوں نے مقامی روایتی کھیلوں ،سخی ،کبڈی ،کشتی ،رسہ کشی سمیت خطاطی ،پینٹنگ ،قراء ت اور تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیا اور حاضرین سے داد حاصل کی ،تقریب تقسیم انعامات سے صباون تنظیم کے پیٹرن ان چیف محمد طاہر خان ایڈو کیٹ ،ارگنایزر انوار لحسن ،تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈو کیٹ،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک بر کت خان اور سماجی شخصیت ڈا کٹر نیک محمد خان نے بھی خطاب کیا ۔مہمان خصوصی مظفرسید ایڈو کیٹ نے واضح کیا کہ وادی تالاش میں درجنوں سکولوں کی تعمیر مکمل، تالاش با ئی پاس ،ریسکیو 1122جیسے عوامی فلا حی منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے عوام کا میعار ذ ند گی بہتر کر نے میں مد د ملی گی ،تیمرگرہ میڈ یکل کا لج قیام منصوبہ پر کام جلد شر و ع ہو گا ،انہوں نے ار گنا یز نگ کمیٹی کو شاندار میلے انعقاد اور نوجوانوں کے لئے تفر یح کے بہتر مواقع فراہم کر نے پر خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کمیٹی کے لئے 3لاکھ رو پے گرا نٹ کے علاوہ سرائے پائین مڈ ل سکو ل کو ہا ئی تک اپ گریڈ کر نے ،1کروڑ روپے کی لاگت سے اننگوڑو سرائی پائین ر وڈ کی تعمیر سمیت سر کاری تعلیمی اداروں میں سیکورٹی و جوہا ت کی بناء پر کھیلوں پر عاید پا بندیاں فوری طور پر اُ ٹھانے کے اعلانات کئے ،اس موقع پر پیٹرن ان چیف محمد طاہر خان نے ارگنایز نگ کمیٹی کے ایک لاکھ ر وپے نقد دینے کا بھی اعلان کیا ، بعد ازاں مہمان خصوصی وزیر خزانہ مظفرسیدا یڈو کیٹ نے بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز ،ٹرافیاں اور دیگرانعامات تقسیم کئے

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -