بیوی کا انتقام‘ شوہر کے موبائل فون سے کال کرکے بم کی افواہ پھیلا دی‘ شوہر گرفتار

بیوی کا انتقام‘ شوہر کے موبائل فون سے کال کرکے بم کی افواہ پھیلا دی‘ شوہر ...

خانیوال ( بیورو نیوز ) افواہ پھیلانے والا شخص گرفتار کر لیاگیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز ایک موبائل کال کے زریعے سے پولیس کو اطلاع موصول کی کہ خانیوال کے مرکزی چوک (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کلمہ چوک المعروف چوک سنگلاں والا میں بم نصب کیا گیا جو کسی بھی وقت پھٹ کر تباہی پھیلا سکتا ہے اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقامی ایجنسیوں سمیت پولیس تھانی سٹی موقع پر پہنچ گئی اور کم و پیش 2گھنٹے کی کاوش سے جگہ کو کلیر کر دیا گیا بعد ازاں پولیس تھانہ سٹی نے خفیہ کال کی انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کہ کال نمبری 03047238191 سے سجاد کی بیگم نے فون کیا جو کہ سم مسرت نامی خاتون سے 200روپے میں خریدی گئی اس نے اپنے خاوند سے بدلہ لینے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا مزید یہ معلوم ہوا کہ سم ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد مزید انکشاف متوقع ابتدائی طور پر سجاد کو پولیس نے حسن آباد ٹبہ تھانہ صدر خانیوال کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا موبائل اور سم بھی برآمد کر لی گئی ۔

بیوی کا انتقام

مزید : ملتان صفحہ آخر