دائرہ دین پناہ ‘ رشتہ کے تنازع پر لڑائی کے دوران زخمی ہونیوالا نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا
دائرہ دین پناہ (نامہ نگار)واپڈاکالونی میں خاندان میں رشتہ کے تنازعہ پر(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ہونے والی صلح کے دوران لڑائی کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا32سالہ نوجوان36گھنٹے بعدنشترمیں جاں بحق۔نعش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے حوالے،مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روزدائرہ دین پناہ کے علاقہ واپڈاکالونی میں محمدساجدبھٹی کے گھرمیں رشتہ کے تنازعہ کے بعدخاندان میں صلح کے لیئے برادری کااکٹھ تھااس دوران معمولی توں تکرارپرسجادحسین مسلح بلا،فیاض حسین مسلح کسی،نازک حسین مسلح اینٹ،زاہدحسین مسلح سوٹانے مشتعل ہوکرساجد،جابرعلی اورملتان کے علاقہ چوک کمہاراں سے آئے ہوئے رسول بخش اقوام بھٹی پرحملہ کرکے تینوں کوزخمی کردیا۔سرمیں اینٹ اورکسی کے وارسے رسول بخش کوتشویش ناک حالت کے باعث نشترہسپتال ملتان داخل کرادیاگیاتھاجہاں32سالہ رسول بخش36گھنٹے بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس دائرہ دین پناہ نے رات گئے پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالہ کردی اورملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کردیااورگرفتاری کے لیئے چھاپے مارناشروع کردیے جبکہ ملزمان روپوش ہوگئے۔
رشتہ تنازع