ملاکنڈ ڈویژن میں بھرتی ہونے والے ہزاروں سپیشل پولیس فورس اہلکار مشکلات سے دو چار

ملاکنڈ ڈویژن میں بھرتی ہونے والے ہزاروں سپیشل پولیس فورس اہلکار مشکلات سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملاکنڈ ڈویژن میں خراب حالات میں بھرتی ہونے والے ہزاروں سپیشل پولیس فورس اہلکار مشکلات سے دوچار ہیں مسلسل دس سال خدمات انجام دینے والے ان ہزاروں اہلکاروں کا مسقبل کیا ہوگا ان نوجوانوں میں ایک سوال جنم لے رہا ہے انتہائی کم تنخواہ کے باوجود سپیشل پولیس فورس ریگولر پولیس جیسے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور ان کو اس جیسے مراعات نہیں مل رہے ہیں جو ملنی چاہئے،ان سپیشل پولیس فورس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہیں مگر ان کے باوجود ان نوجوانوں کو ذہنی پریشانی کا سامنا ہے،صوبائی حکومت سپیشل فورس کو مستقل کروانے کیلئے اقدامات اٹھا کر کمیٹی تشکیل کرکے ان سپیشل فورس میں تعلیم یافتہ اور موزوں جوانوں فوری طور پر پولیس فورس میں ضم کیا جائے ، باقی فورس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاے اور ان کو بھی مستقل فورس جیسے مراعات اور ڈیوٹی دی جاے تویہ فورس خیبر پختون خوا پولیس کے شانہ بہ شانہ ہوکر چلنجیز کا مقابلہ کرے گی ، موجودہ حالات میں ایک سپیشل فورس اہلکار کا ماہانہ تنخواہ پندرہ ہزارروپے ہے جس سے ان کا گزر بسر انتہائی مشکل ہو تا ہے جبکہ مستقل پولیس اہلکار کی ماہانہ تنخواہ پینتیس ہزار سے ذیادہ ہے ،جبکہ سپیشل فورس اہلکار ڈیوٹی ریگولر جیسا کرتے ہیں، اکثر سپیشل پولیس اہلکاران یونیفارم بھی ریگولر پولیس کی استعمال کرتے ہیں ،ایک جیسے یونیفارم کے علاوہ سپیشل پولیس فورس کو ریگولر پولیس فورس جیسے کوئی مراعات بھی نہیں مل رہے ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں مستقل پولیس فورس نفری کم ہے اگر ان سپیشل پولیس فورس جو تعلیم یافتہ ۔ موزوں جوانوں فوری طور پر پولیس فورس میں ضم کرکے ان کو باقاعدہ پولیس ٹریننگ سنٹر بھجوا کر ٹریننگ دیا جائے پولیس فورس میں کمی کو دور کیا جاسکتا ہے اور دس سال مسلسل پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے سپیشل فورس اہلکاران کا مستقبل محفوظ ہو جائے گا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ باقی سپیشل فورس اہلکار جو اوور ایج ہیں ان کو ریگولر پولیس جیسے تنخواہیں اور مراعات دی جاے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے سکے جبکہ سپیشل پولیس فورس اپنے تھانے سے باہر کے حدود میں بھی اپنی فرائض سرانجام دے ہے ہیں سپیشل پولیس فورس نے ہر مشکل وقت میں ڈیوٹی کی ہے اور عوام کا ساتھ دیا ہے شانگلہ کے عوام نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سپیشل فورس کو مستقل کرکے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کریں تاکہ ان کو کمی آسکیں اورذہنی پریشانی ختم ہو۔