ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عبدالطیف یوسفزئی کی اختر علی شاہ سے ملاقات

ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عبدالطیف یوسفزئی کی اختر علی شاہ سے ملاقات

پشاور( کرائمزرپورٹر)قائمقام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ سے ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عبدالطیف یوسفزئی نے آج اُن کے دفتر واقع سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پولیس کے پیشہ ورانہ اورقانونی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ قائمقام آئی جی پی نے ایڈوکیٹ جنرل کے ساتھ پولیس فورس میں متعارف کردہ اصلاحات کے لیے رولز مرتب کرنے کے دوطرفہ اُمور اور اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ایف آئی آر سے متعلق اہم قانونی اُمور اور تقاضے بھی زیر غور آئے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختوخوا پولیس کے کردار کی تعریف کی۔ اور پولیس اصلاحات کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ۔ انہوں نے پولیس اصلاحات کے تحت اُٹھائے گئے اقدامات کو قانون کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے اپنی بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول