مواصلات کا شعبہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہدی کی حیثیت رکھتا ہے :محمود خان

مواصلات کا شعبہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہدی کی حیثیت رکھتا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (نمائند ہ پاکستان )خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و ثقافت ، میوزیم ، امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں سڑکوں اور شاہراہوں کی بہتری اور اصلاح کیلئے عملی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں کیونکہ مواصلات کا شعبہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع سمبٹ مٹہ سوات میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کے تقریباً 51لاکھ روپے کی لاگت سے سمبٹ گاؤں کی سڑک کی تعمیر و مرمت کی جائے گی جس سے سمبٹ گاؤں کے لوگوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولت فراہم ہو گی۔اس موقع پر ضلعی کونسلر بہادر خان ، پی ٹی آئی مٹہ کے رہنما ملک اختر علی خان کے علاوہ معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔محمود خان نے کہا کہ عوام کی بلاامتیاز خدمت او ران کے مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں اور تمام سرکاری اداروں میں اصلاحات کرکے عوام کے دیرینہ اور حل طلب مسائل حل کئے جا رہے ہیں اور یہی پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے جب اقتدار سنبھالاتو صوبہ گونا گوں مسائل و مشکلات ،دہشت گردی اور بدامنی کا شکار تھا عوام خوف اور بے یقینی صورت حال کا شکار تھے ایسے سنگین حالات پر قابو پانا آسان کام نہیں تھا تاہم ہماری شبانہ روز اور انتھک کوششوں اور اﷲ تعالیٰ کی مدد سے نہ صرف ہم ان حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے بلکہ آج اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم عوام کے سامنے بھی سرخرو ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری سیاسی پارٹیوں کے کارکن جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر فخر کر رہے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے تختی کی نقاب کشائی کرکے سمبٹ گاؤں کی سڑک پر باقاعدہ تعمیراتی کا م کا آغاز کر دیا ۔