آج کے کیڈٹ کل کے محافظ ہیں‘ ڈاکٹر بشیر احمد

آج کے کیڈٹ کل کے محافظ ہیں‘ ڈاکٹر بشیر احمد

  

ملتان (سٹاف رپورٹر )کیڈٹ کالج مستونگ بلوچستان کے کیڈٹوں کے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے مطالعاتی دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے آج کے مہمان کیڈٹ پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ہمارے کل کے محافظ۔(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

انہوں نے ملتان کی تاریخ کے حوالے سے کہا ملتان دنیا کے ان چند گنے چنے شہروں میں سے ہے جو مسلسل پانچ ہزار سال سے آباد ہیں۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے یونیورسٹی کے نظام امتحانات اور دیگر شعبہ جات کی ویڈیوز اور سلائیڈز کی مدد سے جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ، قائم مقام ڈائریکٹر کالجز ملتان منصور احمد شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال ڈاکٹر ابرار احمدعابی، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزلودھراں، اسسٹنٹ پروفیسر محمد قاسم رضا، سیکورٹی آفیسر خلیل احمدکھو ر اور انتظامی آفیسران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر بشیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -