درجہ چہارم ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے :علی امین گنڈہ پور

درجہ چہارم ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے :علی امین گنڈہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ درجہ چہارم ملازمین کے مسائل ہمارے مسائل ہیں ٹی ایم اے کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلہ کے حل کیلئے اب تک اپنے ترقیاتی فنڈز میں سے پندرہ کروڑ روپے کی رقم ٹی ایم اے کو دے چکا ہوں درجہ چہارم ملازمین کے پروموشن کوٹہ 33%کے حل کیلئے محکمہ تعلیم ڈیرہ کے ذمہ داران سے بات کی جائے گی اور انشاء اللہ اسکو حل کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ الامین ہاؤس ڈیرہ میں درجہ چہارم ملازمین ایسویسی ایشن کے ضلعی صدر کریم نواز بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی صدر کی درخواست پر وزیر مال خیبر پختونخواہ نے یقین دہانی کرائی کہ پشاور میں ضلعی صدر درجہ چہارم کریم نواز بلوچ اور وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ عاطف خان کی ملاقات میں ضلع بھر کے ہر تعلیمی ادارے میں ایک نئی درجہ چہارم پوسٹ کو لانے کے اعلان کو پشاور جاکر ایک ہفتہ کے اندر عملی جامہ پہناؤں گا ،وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ حکومت انشاء اللہ درجہ چہارم ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین کو انصاف صحت پروگرام کارڈ کی فراہمی کی جلد خوشخبری دینگے اس موقع پر ملاقات میں تحصیل صدر ڈیرہ محمد بلال ،ضلعی سینئر نائب صدر اشرف علی ،فنانس سیکرٹری عالمگیر ،ضلعی نائب صدر احمد راجپوت ،تحصیل چیئر مین شیخ اقبال پہاڑ پور ،نائب صدر غلام قاسم اورضلعی پریس سیکرٹری شاہد مروت اس موقع پر موجود تھے ۔