عوام کو سفری سہولیات فراہمی کیلئے کام جاری ہیں‘ ثاقب خورشید

عوام کو سفری سہولیات فراہمی کیلئے کام جاری ہیں‘ ثاقب خورشید

وہاڑی،ماچھیوال( بیورو رپورٹ+نا مہ نگار )ایم پی اے میا ں ثا قب خورشید نے کہا ہے کہ عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کیلئے ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہیں عوام کھلی آنکھوں سے حکومت کی طرف سے ہونے والے کا موں کو دیکھ رہی ہے حکومت کی کارکردگی سے مخالفین (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام تراشیوں کی سیاست پر اُتر آئے ہیں وہ گزشتہ روز پیپلز کالونی میں ایک کروڑ 80لا کھ روپے کی لا گت سے کشادگی سڑک اور کارپٹ روڈ کی تعمیر کاافتتاح کرتے ہوئے شرکا ء سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر بزرگ مسلم لیگی رہنما حاجی محمد عارف بھٹی ، سٹی کونسلر اصغر علی بھٹی ، رفیق گو ہرایڈووکیٹ ، میاں جہا نز یب یوسف، چودھری محمد جمیل گجر، محمدشاہد رشید گل ، سید وقا ص شاہ ، پروفیسر محمد علی زیدی ، حافظ عبدالما لک ، محمد حفیظ ، خالد سعید ودیگر بھی مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشری نے اپنے سابقہ دور میں بھی اور موجودہ دور میں وہاڑی کی عوام سے ترقیا تی کا م کروا کر اپنی محبت کا اظہار کردیا ہے اب وہاڑی کی عوام بھی محبت کا جواب آئندہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعے کرکے دکھا دے گی۔

ثاقب خورشید

مزید : ملتان صفحہ آخر