ملتان میں مہنگی اور پر تعیش شادیاں کرنیوالے تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری

ملتان میں مہنگی اور پر تعیش شادیاں کرنیوالے تاجروں کیخلاف سخت کارروائی ...

ملتان(جنرل رپورٹر) ایف بی آر نے ملتان میں مہنگی اور پرتعیش شادیاں کرنے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ گزشتہ دنوں ہونے والی شادی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پملفٹ کی تقسیم‘ لیموزین پر بارات اور انواع واقسام کے کھانوں سے تواضع کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے فوری نوٹس لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی جانب سے ایف بی آر پر ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے دباؤ کے باعث کم ٹیکس ادا کرنے والے اور ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔اور رواں ماہ کے دوران شادیوں کی مد میں کروڑوں روپے لٹانے والے دونوں خاندان ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں

مہنگی شادیاں ہدایت

مزید : ملتان صفحہ آخر