حکمران ٹولے نے ملک میں لوٹ مچا رکھی ہے‘ سیف الدین کھوسہ، دوست محمد کھوسہ

حکمران ٹولے نے ملک میں لوٹ مچا رکھی ہے‘ سیف الدین کھوسہ، دوست محمد کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)جمہوریت کی آڑ میں موجودہ حکمران ٹولہ نے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی ہے پانامہ زدہ لٹیروں کا انجام قریب ہے شریف خاندان اور انکے غلام درباریوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے جب عوام چورڈاکوؤں کو ووٹ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

دے کر اپنا حکمران چنیں گے توپاکستان کا یہی حال ہوگاحکمرانوں کی تمام پالیسیاں عوام دشمن ہیں،(ن) لیگ کی حکومت میں غریب پس کررہ گیاہے۔یہ بات سردارسیف الدین خان کھوسہ اور سردار دوست محمد خان کھوسہ نے یونین کونسل ٹبی کھاڑک میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ چور لٹیرے حکمرانوں نے ملکی معشیت کو تباہی سے سے دوچار کر دیا ہے، پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے حکمرانوں نے غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے نا اہل چور حکمران صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اس موقع پروائس چیئرمین ملک منظور حُسین ،عبدالحمید پتافی ،حاجی حیات چندر،حاجی نصرا ﷲخان پتافی ،مولاناعبدالسلام ،ملک محمد خالد،محمد اعظم بڈانی ،سردار عمران خان کھوسہ ،واصف قریشی ،محمد جاوید بھٹی اور اسلم خان پٹھان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سینکڑوں افراد شریک تھے ۔