راحیل شریف کو 2برادر اسلامی ملجوں میں رنجشیں رور کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنا ہوگا: شاہ محمود قریشی

راحیل شریف کو 2برادر اسلامی ملجوں میں رنجشیں رور کرنے کیلئے بھی کردار ادا ...

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آستانوں اور مساجد کیحفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے،ہمیں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، جنرل راحیل شریف اگر اتحادی اسلامی فوج کی سربراہی کی ذمیدار نبھانے کو تیار ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ،راحیل شریف کو دو برادر مسلم ممالک میں اگر رنجش ہے تو ہمیں اس کو سلجھانے کے لیئے کردار ادا کرنا چاہیئے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرتری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم پی ٹی آئی سے توقع رکھتی ہے کہ وہ راحیل شریف کے معاملے پر اپنا ٹھوس کردار ادا کریں گے، اسد نقوی نے کہا کہ پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں نہیں کودنا چاہیے، پہلے ہم نے غیروں کی جنگ میں کود کر ملک کو بہت نقصان کرلیا ہے، پارلیمنٹ کے فیصلے کے خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے، پارلیمنٹ نے اپنا متفقہ فیصلہ دیا تھا کہ ہمیں جنگ یمن کو فریق نہیں بننا چاہیے، ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور انداز میں حصہ لے گی، بائیکاٹ کا کوئی چانس نہیں، الیکشن کمیشن اپنی آئنی ذمہ داری پوری کرے اور شفاف الیکشن کرائے، ہماری پیش کردہ تجاویز شفاف انتخابات کے لیئے ہیں، پوری دنیا میں بائیو میٹرک ووٹنگ کا آغاز ہو چکا پاکستان میں کیوں نہیں،جب میں وزیر خارجہ تھا تو ان سے پوچھا جائے کہ فارن آفس کو کیوں بائی پاس کیا گیا،جنہوں نے امریکن کو ویزہ دینے کے احکامات جاری کیئے جواب بھی انہیں دینا ہو گا، میرے دور میں سب جانتے تھے کہ قومی سلامتی کے ایشو پر میری پالیسی کیا رہی،ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملکی مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر