خاتون سمیت 5افراد ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گئی، 7شدید زخمی
گڑھا موڑ، چنی گوٹھ، رحیم یار خان (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میںخاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے اس سلسلہ میں گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کیمطابق تیز رفتار مسافر کوچ نمبر 4411 ایف ڈی کے ملتان سے وہاڑی جارہی تھی کہ غلہ منڈی گڑھاموڑ پرسا منے سے آنے والے لوڈرہائی لکس ڈالہ نمبر7381 ایس ایل بی سے ٹکرا گئی جسکی وجہ سے مسافر کوچ اُلٹ گئی اور ٹبہ صلایت بستی مکوک کی رہائشی تیس سالہ صائمہ زوجہ محمدصدیق موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دس افرادشدید زخمی ہو گئے تشویش ناک زخمیوں میں سے ہلاکت کا خدشہ ہے پولیس چوکی گڑھاموڑ1122 ریکسیو کی تین گاڑیاں اور آر ایچ سی گڑھاموڑ موقع پرپہنچ گئے زخمیوں کووہاڑی ہسپتال منتقل کردیا گیااور دیوں تباہ شدہ گاڑیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ چنی گوٹھ سے نامہ نگار کیمطابق یو نین کو نسل مہند کے سا بق کو نسلر آصف خان عباسی کے والد حاجی محمد عبداللہ خان عباسی تر نڈہ محمد پناہ سے اپنے گھر مہند شر یف آرہے تھے کہ تیز رفتار ٹریلر نے انہیں کچل ڈالا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے دریں اثناء بہاولپور سے صادق آباد جا نے والی وین جب اوور ہیڈ برج چنی گو ٹھ کے قر یب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث قلا بازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت سات مسا فر زخمی ہو گئے رحیم یار خان سے بیورورپورٹ کیمطابق گزشتہ روز 1پہلا حادثہ قومی شاہر اہ پر کرم آباد کے رہائشی 32سالہ خلیل احمد اپنے ساتھی مہران کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبریRNK 8613 پر سوار ہوکر جارہا تھاکہ اڈا طالب کے نزدیک آئل ٹینکر نمبریLG 631 کو اوورٹیک کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار پھسل کر سڑک پر جاگرے اسی دوران 32سالہ خلیل احمد کو آئل ٹینکر نے کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ اس کا ساتھی مہران شدید زخمی ہوگیا جبکہ آئل ٹینکر ڈرائیور آئل ٹینکر سمیت موقع سے فرارہوگیا زخمی 5ہونے والے مہران کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، دوسراحادثہ بھی قومی شاہراہ پر ڈیرہ شمس کے نزدیک پیش آیا جہاں مراد پور کارہائشی 40سالہ اظہر شاہ روڈ کراس کررہا تھا کہ اسی دوران کراچی سے بہاولپور جانے والی بے قابو کار نے40سالہ اظہر شاہ کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ نامعلوم کارڈرائیور کار سمیت 8موقع سے فرارہوگیا ، تیسرا حادثہ مدینہ کالونی کے رہائشی 15سالہ عمران کے ساتھ پیش آیاجو سڑک کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران بے قابو ٹرالر نے اسے کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور بھی ٹرالر سمیت موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ان حادثات میں فرارہونے والے آئل ٹینکر، ٹرالر اور کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔