درجہ حرارت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ، سہری بلبلا اٹھے

درجہ حرارت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ، سہری بلبلا اٹھے

  

ملتان، بستی ملوک، خانیوال، کہروڑ پکا، ترنڈہ محمد پناہ، لیاقت پور(سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصوصی، نمائندگان) جنوبی پنجاب میں بجلی کا نہ تھمنے والا بحران جاری ہے بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی بندش نے بھی شہریوں کو تڑپا کے رکھ دیا ہے ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا نہ تھمنے والا بحران جاری ہے۔ معمول کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ مرمت و بحالی کے کاموں کے لئے طویل شٹ ڈاؤن سے صارفین عاجز آگئے‘ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز بھی تعمیر ومرمت ، درختوں کی کٹائی، مینٹی ننس اوردیگر فنی وتکنیکی وجوہات کے نام پر بجلی کی فراہمی بند رکھی گئی۔ تجارتی فیڈرز پر بجلی کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ حکومت کی جانب سے شہروں میں 3 گھنٹے اور دیہات میں 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے احکامات صرف اعلان ثابت ہوئے ہیں دوسری جانب جنو بی پنجاب میں گیس لوڈشیڈنگ کی صورتحال گھمبیر ہو گئی پریشر نہ ہونے کے برابرگیس لوڈشیڈنگ نے خواتین کو اذیت میں مبتلا کر دیا بچے بغیر نا شتے کے سکول جا نے پر مجبور، در جہ حرارت بڑ ھنے کے با وجود گیس لو ڈشیڈ نگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا شہر ی سرا پا احتجا ج ا علی حکا م سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ ۔ شہر ی بازار سے مہنگے داموں کھانا خریدنے سے عاجز آگئے لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی گھروں میں کھانا بنانا محال ہو گیا‘ دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھا دی‘من مانے نرخ وصول کرنے لگے‘ شہریو ں کی مشکلات میں ا ضا فہ ہو گیا‘، گھر وں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے نا شتے اور کھا نے کے او قا ت میں گیس غا ئب عوام شدید پر یشان بچے بغیر نا شتے کے سکول اور شہری بغیر نا شتے کے دفا تر جا نے پر مجبور ‘لوڈشیڈنگ کے علاوہ کم پریشر نے خواتین کو اذیت میں مبتلا کر دیا بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کیمطابق مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سال پورے کرنے کے قریب لیکن لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے بس دعوے ہی رہے ۔گرمیوں کے شروع ہوتے ہی واپڈا حکام نے آنکھیں دیکھانا شروع کردی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیا چھ گھنٹے تک پہنچ گیا مچھروں کی بہتات کی وجہ سے رات کو پرسکون نیند سونا محال ہوگیا خانیوال سے بیورونیوز کیمطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی نیندیں حرام کاروبار ٹھپ شہری شدید پریشانی میں مبتلا لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کیمطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں غیر اعلانیہ اضافہ بی شدت اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کیمطابق جن پور ٹھل حمزہ امین آباد دیگر علاقوں میں میپکو سب ڈویژن اللہ آباد کی طرف سے روزانہ چودہ سے سولہ گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے ایس ڈی او اللہ آباد کے حکم پر واپڈا اہلکار گریڈخان بیلا کے نزدیک سے مین لائن سے ڈی اتار دیتے ہیں جسکی وجہ سے شہری سخت ازیت میں مبتلا ہیں دوکانداروں کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے شہریوں سید لطف جہانیاں ایڈووکیٹ سید شفیق احمد ایڈووکیٹ ،سید طارق حسین رضوی ،رانا علی اکبر ،شیخ محمد رمضان ،شیخ محمد عبدالرحیم ،رانا امجد پرویز ، مہر نیاز احمد سیال ،سید کاشف رضا ،محمد شعیب ہاشمی ،محمد اویس ہاشمی سید احمد حسن ،سید احمد محمود زیدی ،سید حمزہ زیدی ،سید علی نقی زید ی، محمد جاوید اقبال سعیدی ،سید محمد تقی دیگر نے شدید احتجاج کیا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی اور کاروبار کو درہم برہم کر دیتا شہر میں 10گھنٹے روزانہ اور دیہی علاقوں میں 18گھنٹے روزانہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس سے طلباء و طالبات کا تعلیمی کیرےئر داؤپر لگ گیا سیکنڈری لیول سے گریجوایشن تک کا امتحانی شیڈول عام طور پر مارچ سے مئی کے مہینوں پر محیط ہونے سے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہوتی ہے ہر کاروباری طبقہ خاص طور پر بجلی سے وابستہ کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوامی تاثر زور پکڑ رہا ہے کہ لائن لاسز اور بجلی کی چوری کی کوتاہیوں کو برابر کرنے کے لیے عام شہریوں پر لوڈ شیڈنگ کا ملبہ ڈال دیا جاتا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -