عوام کو دھوکہ دینے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ،ایوب خان

عوام کو دھوکہ دینے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ،ایوب خان

مٹہ (نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ عوام کو تبدیلی پر دھوکہ دینے والے موجودہ حکومت کو بھاگنے کا موقع نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ تمام تر روکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی کا عوامی سمندر نکل چکا ہے جو تبدیلی لانے والو کو بہا کر لے جایئگی ائندہ دور اے این پی کا ہے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کالاکوٹ کی غیور عوام نے حکومتی یہاں سے حکومتی پارٹی کا خاتمہ کرکے اس عوامی سمندر کا اغاز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کالاکوٹ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ابراھیم خان دیولئی خورشید خان محمد نعیم خان صالح محمد اقبال خان انوارلحق ثناء اللہ محمد ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ عبدلجلال خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں جس میں عمران خان محمد حیات خان ظفر خان اشرف خان شاید خان شاکرواللہ اصغر علی کاشف اسرار خان نواب جمال کاکی شوکت علی حکیم زادہ شاہزمین عمر باچا کامران کبیر اور دیگر کثیر تعداد میں خاندانو اور انکے ساتھیوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو ایوب خان اور دیگر قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی ایوب خان نے کہا کہ عوام بیدار ہوچکی ہے کہ تبدیلی لانے والوں نے یہ تبدیلی لائی کہ وہ دوسروں کی منظور کردہ کاموں پر تختیاں لگاکر عوام کو بے وقوف بنائے انہوں نے کہا کہ انصاف ولوں نے انصاف کا ایساجنازہ نکال دیا جس کا مثال پہلی موجود نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کو عام کرکے تبدیلی لائی ہے انہوں نے کہا کہ مرکز پر کرپشن اور سپریم کورٹ شور مچانے والے صوبے کی اندر ہونے والے اور اب سامنے انے والی کرپشن پر کیوں خاموش ہے کیا عمران خان کو یہاں پر ہونے والے کرپشن کا علم نہیں یا یہاں پر جائز ہے انہوں نے بڑی تعداد میں کالاکوٹ میں لوگوں کی حکومتی پارٹی چھوڑنے اور اے این پی میں شامل ہونے کو موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت قراردیا اور کہا کہ انشاء اللہ کالاکوٹ کی طرح بہت جلد پوری مٹہ سے حکومتی پارٹی کاخاتمہ کرکے دم لیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر