ڈیرہ بھر میں مردم شماری کا کام تیزی سے جاری

ڈیرہ بھر میں مردم شماری کا کام تیزی سے جاری

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ضلع بھر میں مردم شماری کا کام تیزی سے جاری ، بلاک نمبر ایک آج سوموارمکمل جبکہ اکتیس مارچ سے بلاک نمبر دو کا کام شروع کر دیا جائیگا ،اٹھائیس مارچ کو بے گھر لوگوں کی مردم شماری کا کام کیا جائیگا ،آج سوموارمردم شماری کا پچاس فیصد کام مکمل ہوجائیگا،جبکہ ضلع بھر میں پندرہ اپریل 2017تک مردم شماری کا کام مکمل کر لیا جائیگا ،فوکل پرسن مردم شماری و اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پندرہ مارچ 2017کو شروع ہونیوالی مردم شماری کا کام تیزی سے جاری ہے ضلع کو دو بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا بلاک آج سوموار کو مکمل ہوجائیگا اس طرح پچاس فیصد مردم شماری کاکام ضلع بھر میں مکمل ہوگا ،مردم شماری کے کام میں سیکورٹی فورسسز ،پولیس ،ضلع انتظامیہ اور شماریات کنند گان حصہ لے رہے ہیں 28مارچ بروز منگل کو ضلع بھر میں بے گھر لوگوں کی مردم شماری کا کام ہوگا 31مارچ کو عملے میں دوبارہ دوسرے بلاک کی مردم شماری کے لئے سامان تقسیم ہوگا جو ضلع بھر میں پچاس فیصد رہ جانے والی مردم شماری کا کام 13اپریل 2017تک مکمل کریں گے اس طرح مردم شماری کا ضلع بھر میں تمام کام 15اپریل 2017تک مکمل کر لیا جائیگا ،فوکل پرسن مردم شماری واسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک مردم شماری کا کام بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے خوش اسلوبی سے جاری ہے ہر تحصیل میں مردم شماری کے کام کا انچارج اسسٹنٹ کمشنر ہے جبکہ ضلع بھر میں مردم شماری کے کام کے انچارج ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم با اللہ شاہ ہیں انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے کام میں سیکورٹی فورسسز ،پولیس ،انتظامیہ اور شماریات کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -