آل پاکستان جرنلسٹس الائنس کے بانی اراکین کا ہنگامی اجلاس

آل پاکستان جرنلسٹس الائنس کے بانی اراکین کا ہنگامی اجلاس

ہنگو (بیو رو رپورٹ) آل پاکستان جرنلسٹس الائنس کے بانی اراکین کا ہنگامی اجلاس ،APJAکے بانی سید حفیظ سبزواری کو مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا ،پورے ملک میں ڈائریکٹر ،کوآرڈینٹر اور ڈپٹی کوآرڈینٹر کے عہدے ختم ۔تفصیلات کے مطابق اے پی جے اے کے تر جمان نے تیلی فو ن پر بتا یا کہ آل پاکستان جرنلسٹس کے بانی و اراکین کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں APJAکو پورے ملک میں منظم ،متحرک ،اور فعال کرنے کے لیے انتہائی اہم فیصلے کیے گئے،بانی الائنس سید حفیظ سبزواری کو آل پاکستان جرنلسٹس الائنس کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا جو کہ عنقریب اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے،الائنس کو پورے ملک میں متحرک کرنے کے لیے ڈائریکٹر ۔کوآرڈینٹر ،اور ڈپٹی کوآرڈینٹر کے تمام عہدے ختم کر دیے گئے ہیں ،صوبہ میں چیف آرگنائزر ،ڈویژن اور ضلعی سطح پر آرگنائزرز ہوں گے،کراچی سے امجد بوبی مرکز ی سیکرٹری جنرل ،ضلع بہاولنگر سے یاسر سلیم آکاش مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیے گئے ہیں،صوبہ پنجاب میں ساہیوال کے معروف صحافی رانا صدام کو چیف آرگنائزر ،صوبہ سند ھ سے حسین تھیبو کو چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ سے خانہ در خان کو چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے باقی عہدے داروں کا جلد اعلان کر دیا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر