مبینہ پولیس مقابلہ بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ ہلاک

مبینہ پولیس مقابلہ بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ ہلاک

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ملزم کے قبضے سے 12 کلو ہیروئن اور اسلحہ برآمد ہواہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے گینگ وار کا ایل ملزم ہلاک ہوگیاجبکہ ملزم کے4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے تھا جس کے قبضے سے 12 کلو ہیروئن اور اسلحہ برآمد بھی کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر