جامعہ کراچی: ٹینک سے نائب قاصد کی4 دن پرانی لاش برآمد

جامعہ کراچی: ٹینک سے نائب قاصد کی4 دن پرانی لاش برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی میں ٹیچرز فلیٹس کے ٹینک سے ایک شخص کی چار دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے،لاش جامعہ کے دوسال قبل معطل کیئے جانے والے نائب قاصدرکی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی سے ایک شخص کی تین سے چار دن پرانی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش ٹیچرز فلیٹس کے ٹینک سے برآمد ہوئی۔ مرحوم کی شناخت 35 سالہ نیاز کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ شعبہ امتحانات میں نائب قاصد تھا اور دو سال سے معطل تھا۔ نیاز کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اسی وجہ سے اسے معطل کیا گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -