ڈیرہ ، درجہ چہارم ملازم شاہد مروت کی ایڈ جسٹمنٹ کرنے کا حکم جاری

ڈیرہ ، درجہ چہارم ملازم شاہد مروت کی ایڈ جسٹمنٹ کرنے کا حکم جاری

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈائریکٹر تعلیم خیبر پختونخواہ نے درجہ چہارم ملازم شاہد مروت کی ایڈ جسٹمنٹ نہ ہونے کی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ای او محکمہ تعلیم ڈیرہ کو سات یوم کے اندر اندر درجہ چہارم ملازم شاہد مروت کی ایڈ جسٹمنٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر تعلیم خیبر پختونخواہ رفیق خٹک نے زرائع ابلاغ میں شائع ہونیوالی درجہ چہارم ملازم شاہد مروت کی محکمہ تعلیم میں ایڈ جسٹمنٹ نہ ہونے کی خبروں پر فوری کاروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم ڈیرہ کے ڈی ای او نزیر خٹک کو حکم جاری کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے درجہ چہارم ملازم شاہد مروت کو فوری طور پر ایڈجسٹ کیا جائے اور سابقہ بقایا جات بھی ادا کیئے جائیں ،ڈائریکٹر تعلیم خیبر پختونخواہ کے اس ایکشن پر درجہ چہارم ملازم شاہد مروت نے انکا ،ضلعی صدر درجہ چہارم کریم نواز بلوچ اور انکی کابینہ سمیت زرائع ابلاغ کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے اس مسئلہ پر آواز بلند کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -