منی لانڈرنگ میں کبھی ملوث نہیں رہا،بطور صدر نیشنل بینک تقرری میرٹ پر ہوئی :سعید احمد

منی لانڈرنگ میں کبھی ملوث نہیں رہا،بطور صدر نیشنل بینک تقرری میرٹ پر ہوئی ...

  

اسلام آباد ( آن لائن ) نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا ہے کہ پوری ذمے داری سے کہتاہوں کسی منی لانڈرنگ میں کبھی ملوث رہا اور نہ منی لانڈرنگ سے جڑے کسی اکاونٹ سے کبھی کوئی تعلق رہا رہا، میری بطور نیشنل بینک صدر تقرری میرٹ پر ہوئی ہے۔بینکنگ سیکٹر کی ممتاز شخصیات سے میرے بارے میں رائے لی جاسکتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا کہ، لندن سکول آف اکنامکس سے میں نے ماسٹر کیا ہے، لاہور بورڈ سے میں نے ٹاپ کیا تھا، پاکستان آئے ہوئے 3 سال ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کے بانی رکن احسن رشید قریبی دوست تھے۔احسن رشید نے مجھ سے کہا کہ پاکستان آکر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہجویری مضاربہ کا بانی رکن تھا اور ڈائریکٹر کے طور پر شاید میں نے دستخط کیے ہوں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -