جے یو آئی صد سالہ تاسیس کی تیاریاں جاری

جے یو آئی صد سالہ تاسیس کی تیاریاں جاری

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام ماہ اپریل میں ہونے والے صدسالہ تقریبات ضلع ملاکنڈکے کارکنوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی مالاکنڈسے سابقہ امیدوارصوبائی اسمبلی مولاناجاوید اورلطیف الرحمان نے دیگراراکین کے ہمراہ گزشتہ روز پنڈال کاکادورہ کرکے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پرمولاناجاوید نے مولاناگل نصیب خان مالاکنڈکے کارکنوں کی جانب سے چندہ کیلئے رقم بھی دیاگیا انہوں نے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان کویقین دلایاکہ مالاکنڈسے ہزاروں کے تعدادمیں کارکنا ن شرکت کریں گے اورصدسالہ تقریبات کوکامیاب بنانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام خداکی زمین پرخداکانظام چاہتی ہے اوراس کے لئے پرامن جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈمیں سرگرمیاں زورشورسے جاری ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -