پاکستان اسٹیل کے ملازمین 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

پاکستان اسٹیل کے ملازمین 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی آف پاکستان اسٹیل کے ایک وفد نے پاکستان اسٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی کے ملازمین کی دعوت پر ایکشن کمیٹی کے کنوینر سید نعیم الحق کی قیادت میں کمپنی کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمپنی کے ملازمین نے ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔یاد رہے کہ فیبریکیٹنگ کمپنی ، پاکستان اسٹیل کا ذیلی ادارہ ہے اور اسکی انتظامیہ سو فیصدی پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کی تعینات کردہ ہوتی ہے۔یہ ادارہ پاکستان اسٹیل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ماتحت ہے ۔ لیکن اسکے باوجود ظلم یہ ہے کہ انکی تنخواہیں 9 ماہ سے ادا نہیں کی گئیں جبکہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی تنخواہیں 4 ماہ کی بقایا ہیں ۔پاکستان اسٹیل کی جانب سے تعینات کردہ افسران اور فیبریکیٹنگ کمپنی میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والی خاتون فنانشل افسر کو تنخواہ ادا کردی جاتی ہے جبکہ ملازمین تنخواہ سے محروم رکھے جاتے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی اور پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں اور تمام ریٹائرڈ و وفات پانے والے ملازمین کو وجبات ادا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔