تعلیم کے شعبے میں ہم دنیا سے 50سال پیچھے ہیں ،جا م مہتا ب

تعلیم کے شعبے میں ہم دنیا سے 50سال پیچھے ہیں ،جا م مہتا ب

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ ہم تعلیم کے میدان میں تر قی یافتہ ممالک سے پچا س سال پیچھے ہیں اور اگر ہم نے اپنی اصلا ح نہیں کی تو آئندہ بر سوں میں ترقی یا فتہ مما لک میں ہمارے بچوں کو تعلیمی ادا رو ں میں داخلہ بھی نہیں ملے گا ۔یہ با ت آج انہو ں نے ڈی سی آفس ملیر میں کھلی کچہری کے مو قع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے محکمہ تعلیم میں کی جا نے والی اصلا حا ت کا ذکر کر تے ہو ئے بتایا کہ 4ہزا ر بند اسکو لز میں سے گزشتہ دو ما ہ میں 1500کے قریب بند اسکول کھولے جاچکے ہیں جبکہ آئندہ چند ما ہ میں باقی بند اسکول بھی کھول دیئے جا ئیں گے ۔ انہو ں نے ضلع ملیر کے گرلز اسکو لو ں میں چا ر دیواری ،واش رو مز اور دیگر سہولیا ت کی فرا ہمی کے لئے 4کرو ڑ رو پے اضافی دینے کا اعلا ن کیا ۔انہو ں نے کہا کہ اسکولز میں دیگر سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لئے اس وقت بھی ڈھا ئی ارب روپے کا فنڈ مو جو د ہے جو جو ن سے قبل استعما ل کر کے اسکو لز میں سہولیا ت فرا ہم کی جا ئیں گی ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ تما م ڈپٹی کمشنرز کو ان فنڈز کے استعما ل کے لئے پرو جیکٹ ڈائریکٹر ز مقرر کیا جا رہا ہے تا کہ وہ اپنی نگرا نی میں تما م تر قیا تی کا مو ں کو مکمل کروائیں ۔انہو ں نے کہا کہ عوامی نما ئندہ ہو نے کی ذمہ داری محسوس کر تے ہو ئے تما م چیئرمین اور نا ئب چیئرمین اسکو ل /کالجز کا دورہ کریں اور اسا تذہ کی کا ر کر دگی کا جائزہ لیں ۔یہ ہما ر ے بچے ہیں اور سندھ کا ہر بچہ میرا بچہ ہے اور ہم سب ان کی تعلیم کے لئے اللہ کو جوابدہ ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ یہ افسو س کی با ت ہے کہ اسا تذہ اپنے فرا ئض ایما ندا ر ی سے انجا م نہیں دے رہے ہیں ۔صوبے کے دور درا ز علا قو ں میں سندھ ایجو کیشن فاؤنڈیشن کی مدد سے اسکول کھولے جا رہے ہیں جہا ں ہر بچے کو 500رو پے ما ہا نہ دیئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صر ف سر کا ر ی ملازمت حا صل کر نا نہیں ہو نا چا ہئے بلکہ تعلیم کا کا م ذہنو ں کو رو شن کر نا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ امید ہے کہ جو ن سے قبل تعلیم کے شعبے میں بڑی تبدیلیا ں سامنے آئیں گی اگر ہم کچھ نہیں کریں گے تو تاریخ ہمیں معا ف نہیں کر ے گی ۔اس مو قع پر صوبائی وزیر برا ئے کچی آبا دی مرتضیٰ بلو چ ،قومی اسمبلی کے رکن عبدالحکیم بلوچ ، چیئرمین جا ن محمد بلو چ ،سلما ن عبداللہ مرا د اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔ صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹو پی بھی پیش کی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر