داعش نے فلپائن میں اپنی ریاست بنانے کی تیاری کر لی : آسٹریلوی وزیرخارجہ کا انکشاف

داعش نے فلپائن میں اپنی ریاست بنانے کی تیاری کر لی : آسٹریلوی وزیرخارجہ کا ...

  

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش نے مشرق وسطیٰ سے بے دخل کیے جانے کے بعد اب ایشیاء کے ایک ایسے ملک میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے کہ جس کے متعلق کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ یہ ملک افغانستان نہیں بلکہ فلپائن ہے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ ا نکشا ف آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’مشرق وسطیٰ سے نکالے جانے کے بعد داعش ممکنہ طور پر فلپائن کے جنوبی علاقوں میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر چکی ہے،ہم اس خطرے سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاریاں کر رہے ہیں کیونکہ اب داعش کا خطرہ مشرق وسطیٰ سے نکل کر ہمارے انتہائی قریب آ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولی بشپ حال ہی میں اپنا دورہ امریکہ مکمل کرکے واپس آئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ’’شدت پسند مشرق وسطیٰ سے مایوس ہو کر واپس آرہے ہیں، انکی بڑی تعداد جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک سے تعلق رکھتی ہے چنانچہ اس حوالے سے شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں کہ یہ لوگ جنوبی فلپائن میں جمع ہو کر وہاں اپنی ریاست کے قیام کا اعلان کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے ہم یہ جانتے ہیں کہ داعش کی اعلیٰ قیادت فلپائن میں ابو سیاف نامی شخص کو تنظیم کا امیر مقرر کر چکی ہے، اگریہاں وہ اپنی ریاست کے قیام کا اعلان کرتے ہیں تو داعش آسٹریلیا کے دروازے پر آ جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -