وزیر اعلیٰ کی رائے ونڈفارم کے مینجر حاجی سرفراز مرحوم کی رہائش گاہ آمد، سوگوار خاندان سے اظہارتعزیت

وزیر اعلیٰ کی رائے ونڈفارم کے مینجر حاجی سرفراز مرحوم کی رہائش گاہ آمد، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج رائے ونڈفارم کے مینجرمرحوم حاجی سرفراز کی رہائش گاہ رائے ونڈ گئے اوروزیراعلیٰ شہباز شریف نے حاجی سرفراز کے انتقال پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ وزیر اعلی نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعلی نے حاجی سرفراز مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ مرحوم حاجی سرفراز نے ہمیشہ دیانتداری سے فرائض ادا کئے۔
اظہارتعزیت