اجتماع عام اسلام کی سر بلندی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا،مولانا عطاء الحق

اجتماع عام اسلام کی سر بلندی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا،مولانا عطاء الحق

  

صوابی( بیورورپورٹ)جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب و ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش ، مرکزی نائب امیر و سابق صوبائی وزیر تعلیم مولانا فضل علی حقانی اور مرکزی کونسل کے رکن نور الا سلام خان نے کہا ہے کہ سات، آٹھ اور نو اپریل کو اضا خیل ضلع نوشہرہ میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والا اجتماع عام پاکستان میں دین اسلام کی سر بلندی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا موضع ٹھنڈ کوئی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء نے ہر دور میں دین اسلام کی سر بلندی کے لئے تحریکیں چلا کر صعوبتیں بر داشت کی ہے پاکستان میں قادیانیت اور ناموس رسالت کا مسئلہ حل کرنے کے علاوہ آئین پاکستان میں اسلامی دفعات شامل کرانے کا اعزاز علماء کرام اور جے یو آئی کو حاصل ہے اسی طرح قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن مغربی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں یہی قوتیں ہمارے نظریات کے علاوہ وسائل پر قبضہ کرنے اور ہمارا آئین سیکو لر بنانا چاہتی ہے لیکن مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں علماء نے بھر پور انداز میں اس کا مقابلہ کیا اور یہ تمام سازشیں ناکام بنا دی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا حشر دیکھ لیا سپیکر اسد قیصر نے اپنے گاؤں میں ایک کونسلر بھی کامیاب نہ کر سکاسپیکر کے بعد دیگر وزراء کے سیکنڈل بھی سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام اور پختون عوام ایک ہے اس کو ایک دوسرے سے کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتا پختون پیدائشی طور پر مسلمان ہے اس لئے پختون اور اسلام دونوں لازم و ملزوم ہے یہاں اسلام کا بول بالا ہو گا اور آخری دم تک نظام اسلام کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اور ضلعی نائب امیر الحاج غفور خان جدون نے کہا کہ میں صوابی کے عوام کو پیشگی مبارک باد دیتا ہوں کہ آئندہ الیکشن میں سپیکر اسد قیصر ، وزیر صحت شہرام خان ترکئی ، وزیر اعلی کے معاون عبدالکریم خان اور ایم پی اے شیراز و دیگر ممبران ہاریں گے اور صوابی کے تمام نشستیں جے یو آئی جیتے گی#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -