ٹوپی ، یعقوبی میں امیر محمد خان خادم کی کتاب کی تقریب رو نمائی

ٹوپی ، یعقوبی میں امیر محمد خان خادم کی کتاب کی تقریب رو نمائی

  

ٹوپی (نامہ نگار) یعقوبی میں امیر محمد خان خادم کی کتاب کی تقریب رو نمائی ، بحر عمیق کے تقریب رو نمائی میں سوات بونیر چارسدہ ، مردان اور صوابی سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد میں شعراء نے شرکت کی ، صدارت عبدالسبحان خان نے کی جبکہ مہمانان خصوصی خالد حسرت تھے ، تفصیل کے مطابق صوابی کے یعقوبی میں پشتو زبان کے مایہ ناز صوفی شاعر امیر محمد خان خادم کی 6ویں کتاب بحر عمیق کی تقریب رو نمائی انتہائی شاندار طریقہ سے انجام پائی گاوں میں مکمل طور پر جشن کا سا سماں تھا صدارت کی کرسی پر سابقہ صوابائی وزیر اطلاعات و ثقافت اور ممتاز شاعر عبدالسبحان خان جلوہ افروز تھے جبکہ مہمان خصوصی دبئی سے چھٹی پر آئے ہوئے خالد حسرت تھے تقریب میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے شعراء غمگین معیارے ، نذیر یوسف زئی، ماسٹر شیر افضل افضل ، بخت شیر اسیر ، پروفیسر ظاہر شاہ ظاہر ، ماصل خان آتش، اشتیاق خاکسار ، عزیز مانیر وال، نور سید قریشی ، فضل رحمان فجی، زاہد زمان سحر، معراج مانیر وال، اورنگزیب مجاز ، فضل معبود ضیاء اور دیگر نے شرکت کی تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی خالد حسرت نے دوبئی پشتو ادبی تنظیم کی جانب سے امیر محمد خان خادم کو بہترین شاعر کا ایوار ڈ پیش کیا جبکہ بعد ازاں نو رالامین یو سف زئی خالق شاہ شاکر بخت شیر اسیر اور فضل حسین فضل نے امیر محمد خان خادم کو پشتونو ں کی روائتی پگڑی قلع اور لنگی پہنائی تقریب سے سابقہ صوبائی وزیر عبدالسبحان خان اور تحصیل رزڑ کے ناظم غلام حقانی نے امیر محمد خان خادم کے خدمات کو سراہتے ہوئے زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امیر محمد خان خادم کی ساری زندگی پشتون قوم اور پشتو زبان کی ترویج اور ترقی کیلئے جدو جہد میں گزری ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -