فنڈزز کی عدم فراہمی سے سرکاری محکموں کے ترقیاتی کام سست روی کا شکار

فنڈزز کی عدم فراہمی سے سرکاری محکموں کے ترقیاتی کام سست روی کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے فوری فنڈز فراہم نہ کرنے کیوجہ سے محکمہ تعمیرات ،آبنوشی اور صحت سمیت دیگر محکموں کے ترقیاتی کام سست روی کا شکار ،حکومت کیطرف سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کاغذی رپورٹوں تک محدود ہو کر رہ گئے ،اہلیان علاقہ کا ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فوری فنڈ ز فراہم کرنیکا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے محکمہ تعمیرات کے روڈز، تعلیمی اداروں کی عمارات،دیگر محکموں کی عمارات،محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ کیطر ف سے پینے کے پانی کی اسکیمیں اور دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اعلانات اور افتتاح ہونے کے باوجود اب تک فنڈز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے تمام منصوبہ جات سست روی کا شکار ہوتے ہوئے التواء کا شکار ہیں اور یہ منصوبے اپنی میعاد پوری کرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکے جسکی وجہ سے لوگ ان منصوبوں سے مستفید ہونے سے محروم ہیں دوسری طرف یہ منصوبے حکومت کو سیاسی طور پر فائدہ دینے کی بجائے الٹا بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اہلیان علاقہ نے خیبر پختونخواہ حکومت سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ زفوری طور پر جاری کرنے اور منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر