سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا:شکیل ایڈ وکیٹ

سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا:شکیل ایڈ وکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مارکرنے کیلئے مالاکنڈکے تمام اداروں میں جونئیراہلکاروں کوصرف اورصرف مال کمانے کیلئے بڑے بڑے پوسٹوں پرتعینات کیاتھااورکروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اگرہمارے کسی بھی ممبر پرکرپشن ثابت ہوگئی توسیاست سے کنارہ کشی کرناتودرکنارسرکٹوانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزگاؤں خارمیں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مالاکنڈسے رکن قومی اسمبلی جنیداکبرخان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ کے مقامی راہنماویلج کونسل کوٹکے کے نائب ناظم ظفرعلی خان ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں روزبروزلوگوں کی شمولیت سے مخالفین کے اوسان خطاہوچکے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے ریکارڈکرپشن کی گئی اوراب عوام کاسامنابھی نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ کرپشن یں ان کے ساتھ ان کے کارکنان بھی ملوث ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحدہوجائے اورانشاء اللہ ائندہ کیلئے صوبہ خیبرپختونخواسمیت پورے پاکستان پرپاکستان تحریک انصاف کی حکمرانی ہوگی۔