شہید ہونیوالے حوالدار طاہر وسیم شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

شہید ہونیوالے حوالدار طاہر وسیم شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)منڈی ٹاؤن کے قریب دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونیوالے حوالدار طاہر وسیم شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ،ڈی پی او یاسر آفریدی اور ڈی سی معتصم با اللہ شاہ کی جنازے میں شرکت ،سی ٹی ڈی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق منڈی ٹاؤن کے قریب دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونیوالے حوالدار طاہر وسیم شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں ڈی پی او یاسر آفریدی اور ڈپٹی کمشنر معتصم بااللہ شاہ کے علاوہ پولیس افسران اور اہلکاران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف دہشت گردی اور قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا ہے پولیس نے موقعہ نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کیا ہے سی ٹی ڈی پولیس نے واقعے کے بعد اس کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے ،تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں گزشتہ رات منڈی ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے حوالدار طاہر وسیم شاہ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -