عمران خان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،بلال درویش

عمران خان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،بلال درویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک( نمائندہ خصوصی)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر بلال درویش نے کہا ہے کہ عمران خان کے مشن کو اگے بڑھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے صوبائی حکومت عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ٹانک کے ضلعی سیکریٹریٹ میں علی بلوچ کو متفقہ طور پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ضلعی نائب صدر منتخب کرنے کے بعد بات چیت کے دوران کیااس موقع پر ائی ایس ایف کے ضلعی جنرل سیکرٹری اشفاق کنڈی ، سرپرست اعلیٰ حیات شاہ محسود ، جائنٹ سیکرٹری فرمان محسود کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پرنومنتخب ضلعی نائب صدر علی بلوچ کا کہناتھاکہ ٹانک میں چےئر مین عمران خان کے وژن کو اگے بڑھانے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔