سخاکوٹ ،جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر
سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا ۔یونین کونسل گھڑی عثمانی خیل میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شہید عبد الولی خان الیون نے جیوڑ الیون کو 36رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ضلع حکومت ملاکنڈ کے تعاون سے شروع کئے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ گھڑی عثمانی خیل کے گراؤنڈ پر کھیلا گیا ۔ فائنل میچ کے مہمانان خصوصی ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر خان اور پی ٹی آئی کے ممبر ضلع کونسل محمد رازق ایڈوکیٹ تھے ۔ اس موقع پر ناظم ویلج کونسل گھڑی عثمانی خیل غلام حبیب ، کونسلرز فضل قیوم ،عابد انور ،نائب ناظم ویلج کونسل گھڑی عثمانی خیل نمبر3الیاس خان ، نورمحمد شیر نائب ناظم ویلج کونسل نمبر 2، نواب خان نائب ناظم ویلج کونسل 1اور یوتھ کونسلر شوکت حسین بھی موجود تھیں ۔ فائنل میچ میں شہید عبد الولی خان الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر اوورز 96رنز بنائیں ۔ مدثر خان نے 62ناٹ آوٹ بنائے ۔ شیرنواب نے 5کھلاڑیوں آوٹ کیا ۔ جواب میں سیدراجیوڑ کی ٹیم نے 60رنز بنائے ۔ مدثر خان کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ جبکہ عظمت علی کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ دئیے گئے ہیں ۔فائنل کے موقع پر ممبر ضلع کونسل محمد رازق ایڈوکیٹ ، غلام حبیب ، فضل قیوم اور سینئر صحافی ولایت خان باچہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقدانعامات تقسیم کئے ۔ نائب ناظم ویلج کونسل گھڑی عثمانی خیل غلام حبیب نے مین آف دی میچ کے لئے تین ہزار روپے نقد کا اعلان بھی کیا ۔ ممبر ضلع کونسل محمد رازق ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہر یونین کونسل میں سپورٹس گراؤنڈ بنانے کی پالیسی بنائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے دیہی علاقوں کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن انہیں صلاحیتیں اُجاگر کرنے کے بہت کم مواقع ملتے ہیں اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ملاکنڈ کے کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے انہیں مواقع فراہم کریں تاکہ بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم اور ملاکنڈ کا نام روشن کریں ۔