پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنائینگے ،حافظ اختر علی

پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنائینگے ،حافظ اختر علی

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )جمعیت علماء اسلام سابق صوبائی وزیر حافظ اختر علی نے کہا ہے کہ پاکستان سے اسلام کا مضبوط قلعہ بنائیں گے ملک پر یورپ نواز کا قبضہ ہے۔ انکے لئے جدو جہد کرنا پڑیگا۔ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نفاذ کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یوسی الو حجرہ قیوم خان پیپل میں صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اجتماع سے تحصیل کاٹلنگ کے ناظم اعلیٰ مولانا امداد اللہ تحصیل کونسلر قیوم خان ، جاوید اللہ خان، حافظ شمس الرحمن، مفتی گل ولی، ہدایت اللہ حقانی، خان فراز اور بخت رازق نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر روشن خیال لوگ قابض ہیں۔ اور اسلامی قانون کے خلاف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ لیکن جمعیت علماء اسلام اسلامی جذبے سے سرشار ہے۔ اسلامی نظام کے علاوہ تمام قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ ہم اپنے جان کی نظرانے پیش کریں گے۔ لیکن پر یہودی نظام لاگو نہیں کرینگے۔ ہمارے ورکر حق و باطل کی جنگ میں حق کا ساتھ دیں گے۔ ہمارے بزرگوں نے غلامی سے آزادی کیلئے جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں۔ ہمارا ملک اسلام کے نام پر بنا ہے۔ اور انکے حفاظت جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں پر فرض ہیں۔ہمارا مذہب امن کا پیغام دیتا ہے۔ یورپی ممالک نے اسلام کو بدنام کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ لیکن ہم انکے مغموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ اور صد سالہ اجتماع سے پورے ملک کو سیراب کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -