محکمہ صحت ملاکنڈ ڈویژن کے مانیٹرنگ انچارج کا بٹ خیلہ ہسپتال کا دورہ

محکمہ صحت ملاکنڈ ڈویژن کے مانیٹرنگ انچارج کا بٹ خیلہ ہسپتال کا دورہ

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ صحت ملاکنڈڈویژن کے ڈویژنل یومانیٹرنگ ٹیم کے انچارج ڈاکٹرشمس کابٹ خیلہ ہسپتال کااچانک دورہ ڈی ایم ایس ڈاکٹرسراج خالد نے ان کوتفصلی بریفنگ دی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخواکے ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیم نے ڈاکٹرشمس کے قیادت میں بٹ خیلہ ہسپتال کااچانک دورہ کیااس موقع پرڈی ایم ایس ڈاکٹرسراج خالد نے مانیٹرنگ ٹیم کوتفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پرمانیٹرنگ ٹیم کے انچارج ڈاکٹرشمس نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کوفوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیگی انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے عملہ اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے کیونکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے کیونکہ صوبائی حکومت محکمہ صحت پرخصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کومشکلات کاسامنانہ ہواس موقع پرانہوں نے ڈی ایم ایس ڈاکٹرسراج کے کارکردگی کوسراہا انہوں نے کہاکہ بٹ خیلہ ہسپتال کے زیرتعمیربلڈنگ بہت جلدتعمیرکریں گے جس سے پورے مالاکنڈڈویژن کے عوام مستفیدہونگے اوریہاں کے عوام کوپشاوراوراسلام آبادجانے سے نجات مل جائیگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -