شبقدر ، الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے قیام کا اعلان

شبقدر ، الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے قیام کا اعلان

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر اور مہمند ایجنسی کے صحافیوں نے الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے قیام کا اعلان کر دیا ،مختلف نجی ٹی وی کے ساتھ کام کرنے والے نمائندگان اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران اور ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ،تمام صحافیوں نے متفقہ طور پر مسلم خان مہمند کو صدر جبکہ سید نادر شاہ باچا کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا تفصیلات کے مطابق شبقدر اور مہمند ایجنسی کے صحافتی تنظیموں نے مشترکہ طور پر شبقدر مہمند ایجنسی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن [سمیما ] کے نام سے باقاعدہ طور پر قیام کا اعلان کر دیا جس کے مطابق سینئیر صحافی مسلم خان مہمند صدر جبکہ سید نادر شاہ باچا کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا شوکت مہمند کو کمپوزر اور ایڈیٹر اور نصرواللہ خان کو فنانس مقر ر کیا گیا دیگر عہدیداروں کا اعلان ایک ہفتے کے اندر اندر کیا جائے گا اجلاس میں کثیر تعداد میں شبقدر اور مہمند ایجنسی کے صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے مہمند ایجنسی اور شبقدر کے وہ صحافی جو الیکٹرانک میڈیا سے وابسطہ ہے مختلف مسائل کا شکار ہیں جس کے حل کے لیے ایک اتحاد کی اشد ضرورت تھی صحافیوں نے کہا کہ شبقدر مہمند الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام سے علاقہ شبقدر اور مہمند ایجنسی کے صحافیوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر