جے یو آئی کے سائن بورڈ ہٹانا حکومت کی بوکھلاہٹ ہے ،قاضی بشیر

جے یو آئی کے سائن بورڈ ہٹانا حکومت کی بوکھلاہٹ ہے ،قاضی بشیر

بخشالی (نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی سکرٹری اطلاعات قاضی بشیر احمد پشاور سمیت صوبے کے مختلف بڑے شہروں میں جمعیت کے صد سالہ اجتماع کے سائن بورڈ ز کو ہٹانا صوبائی حکومت کی بوکلاہٹ کا نتیجہ قرار دے کر کہا ہے کہ اس عظیم الشان اجتماع سے پہلے ہی استعماری قوتوں کے اوسان خطا ہونے لگے ہیں ان خیلات کا اظہار قاضی بشیر احمد نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام کے مختلف یونین کونسلوں کے وفود کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس عظیم اجتماع پر صوبائی حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے قاضی بشیر نے حکومت پر واضح کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے ایسا نہ ہو کہ اس عالمی اجتماع کا عوامی سیلاب انہیں بہا کر لے جائیں اس قسم کے ہتھگنڈوں سے جمعیت کے نوجونوں کے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید بلند ہو جاتے ہیں اس موقع پر حافظ زاہد ،بخشالی کے امجد علی شاہ ،صدیق الرحمان ،گجرات کے فیاض حقانی اور پارہوتی کے ریاض خان سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر