پیپلز پارٹی کا رکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ذیشان خانزادہ

پیپلز پارٹی کا رکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ذیشان خانزادہ

بخشالی(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے صابائی رہنما ذیشان خانزادہ کا پی کے تیس کے مختلف علاقوں کادورہ ،کارکنوں کو جھنڈا لگاوٗ مہم تیز کرنے کی ہدایت،پی ایس ایف اور پی وائی او تنظیموں کی تنظیم سازی کے حوالے سے مقامی رہماوں سے مشاورت، تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رہنما ذیشان خانزادہ نے پی کے تیس کے علاقوں بخشالی ،گجرات اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اور جھنڈا لگاو مہم کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایت کی کہ پارٹی کارکن اپنے اپنے گھروں ،دکانوں اور دیگر مقامات پر پارٹی کا جھنڈا لہرائے اس موقع پر پارٹی کاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیالے پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پارٹی جمہوری اصولوں کے مطابق اپنے کارکنوں کی رائے کو اہمیت دے گی اس سلسلے میں انہوں نے پی ایس ایف اور پی وائی او کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی کے حوالے سے مقامی قیادت کے ساتھ مشاورت کی ،بخشالی گیس پائپ لائن کے حوالے سے انہوں نے کہ اس منصوبے کا زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے صرف ڈسٹری بیوشن پائپ لائن بچھانا باقی ہے جس کے لئے پائپ سائٹ پر پہنچا دی گئی ہے لیکن کچھ عناصر اس منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ترقی اور خوشحالی کے اس پروگرام کو سبوتاژ کر دینا چاہتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ دیگر سیاسی پارٹیاں بخشالی گیس منصوبے کا کریڈٹ لے کر سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر