سپیکر اسد قیصر کا دامن صاف ہے ،سہیل یوسفزئی

سپیکر اسد قیصر کا دامن صاف ہے ،سہیل یوسفزئی

  

ٹوپی (نامہ نگار) اسد قیصر کا دامن صاف ہے اس کی 21سالہ سیاسی سفر کا ساتھی ہوں ، مخالفین کے اوچھے الزامات اس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ، سہیل یوسف زئی تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے سابقہ ضلعی سینئر نائب صدر اور تحصیل ٹوپی کے ناظم سہیل خان یوسف زئی نے کہا کہ میں اسد قیصر کے 21 سالہ طویل سیاسی سفر کا ساتھی ہوں میں نے اس میں کسی قسم کی بے ایمانی جھوٹ اور منافقت دیکھی نہیں ورنہ ہم بھی آج اس کے ساتھ نہ ہو تے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگوں میں کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بعض لوگ اسد قیصر کو اس مقام پر دیکھ نہیں سکتے اور حسد کی آگ میں جل رہے ہیں جبکہ حسد کی مثال زنگ کی ہے اورجس طرح زنگ لوہے کو کھا رہا ہے اسی طرح حسد کی آگ بھی دل کو کھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ مقام ہمیں کسی نے طشتری میں نہیں دی ہے بلکہ اس کے پیچھے ہمارے 21 سالہ سیاسی جدو جہد شامل ہے ہم نے نہ تو باپ دادا کے نام پر سیاست کی ہے اور نہ کبھی عوام کو سر سبز باغات دکھائے ہیں قوم پر ستی ، اسلام ،روٹی ، کپڑا مکان اور پاکستان کے نام پر 66 سال قوم کو دھوکہ دیا گیا اب یہ باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسد قیصر جو کچھ کہتا ہے کر کے دکھاتا ہے پی کے 35 اور 36 میں تحریک انصاف کے ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہو ئے مخالفین کے اوسا ں ہو گئے ہیں اور انہیں اپنا مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے پاکستا ن کے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صوابی کو سپیکر شپ اور سینئر وزارت جیسے اہم عہدے ملے ہیں اس سے قبل ہمیں زکواۃ جھیل خانہ جات اور خوارک کے وزارتوں پر ٹر خایہ گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسد قیصر اپنی پوزیشن واضع کر نے کیلئے خود عدالت جانے والے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈگری کالج کا مثلہ انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق حل ہو جائے گا اور کسی بھی علاقہ سے نا انصافی نہیں ہو گی ہمارا مقصد ضلع صوابی کی ترقی اور ضلع کو ماڈل ضلع میں تبدیل کر نا ہے جس میں ہمیں بہت حد تک کامیابی حاصل ہو چکی ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -