بونیر ،انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل توحید الیون نے اپنے نام کرلیا

بونیر ،انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل توحید الیون نے اپنے نام کرلیا

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں تو حید الیون عشیزو میرہ کی ٹیم سلطان وس ز لمی کرکٹ الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی ۔ٹورنامنٹ میں بونیر کے 35 ٹیموں نے حصہ لیا ،ناک آوٹ سسٹم پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی جے یو ائی کے ضلعی امیر اور حلقہ پی کے 79 کے ایم پی اے مفتی فضل غفور تھے ،جبکہ اس موقع پر تحصیل ڈگر کے نائب ناظم خالدخان ،یو سی گدئیزی کے سابق امیدوار صاحب الرحمان ،سلطان وس کے امیر احمد زیب خان اور جمعیت کے دیگر کارکن بھی موجود تھے ۔فائنل میچ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مفتی فضل غفور نے کہا کہ حلقہ پی کے 79 کے عوام اور خصوصا بونیر کے عوام کے لئے خوشی کی بات ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت میں 124 ممبران میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹاپ تھری ممبران میں میرا نام بھی شامل تھا ،میں نے بہ حیثیت اپوزیشن ممبر تیسر ی پوزیشن حاصل کرکے اپنے حلقہ کے عوام کی اواز کو بھر پور انداز میں بیان کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ گراونڈ جس پر میچ کھیلی جارہی ہے اگر یہاں اس گراونڈ کے مالکان حکومتی ریٹ قبول کرے تو میں اس پر گراونڈ بنانے کا اعلان کرتاہو ،ایم پی اے فضل غفور نے کہا کہ حلقہ پی کے 79 میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں ہے مگر کھلاڑیوں کو وہ سہولیات میسر نہیں ہے جو ان کو ملنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ جے یو ائی پورے بونیر اور خصوصا حلقہ 79 میں روز بروز مضبوط ہورہی ہے اور انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں یہاں کے عوام ایک بار پھر جے یو ائی کے امیدوار پر اعتماد کا اظہار کریں گے ،اس موقع پر سلطان وس کاکاخیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے حاجی پیرباش اور اسکے خاندان نے عنقریب جے یو ائی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا جسکا باقاعدہ اعلان ایک اہم شمولیتی تقریب میں کیا جائے گا ،ایم پی اے مفتی فضل غفور نے فائنل میچ جیتنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جبکہ ارگنائیز نگ کمیٹی کے لئے نقد اعلان بھی کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -