ڈیرہ ،قحبہ خانے پرچھاپے خاتون سمیت 5 افراد گرفتار

ڈیرہ ،قحبہ خانے پرچھاپے خاتون سمیت 5 افراد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)چودھوان پولیس نے چودھوان میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر ایک عورت سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس نے چودھوان میں عنایت اللہ کی بیٹھک پر چھاپہ مارکر بیٹھک میں موجود لاہور کی رہائشی خاتون ،شاہ نواز ،میر عالم اور اسلم کو گرفتار کر لیا ،جبکہ عنایت اللہ موقع پر موجود نہ تھا پولیس نے اسلم سے دو میموری کارڈ بھی برآمد کیئے جس میں فحاش فلمیں تھی چودھوان پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس زرائع کے مطابق عنایت اللہ نے اپنی بیٹھک میں فحاشی کا اڈہ قائم کر رکھا تھا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر