نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات مکمل یونائٹڈ الائنس نے میدان مار لیا

نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات مکمل یونائٹڈ الائنس نے میدان مار لیا

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات مکمل یونائٹڈ الائنس کا کلین سویپ یونائٹڈالائنس کے صدر سجاد علی شاہ اور جنرل سیکرٹری قاضی نصیرالحق، سینئر نائب صدر اسیم خان، سیکرٹری لائبریرین نورزمینہ ایڈوکیٹ کامیاب. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے انتخابات سہیل خان ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی منعقد ہوئے دو پینلز کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں یونائٹڈالائنس میں جمیعت لائر فورم انصاف لائرز فورم اور ملگری وکیلان متحد تھے جبکہ گرینڈ الائنس پیپلز لائر فورم اور اسلامی لائرز فورم متحد تھے ڈسٹرکٹ بار کے صدارت کے لئے سجاد علی شاہ کاکا خیل سینئر نائب صدر اسیم خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری قاضی نصیرالحق ایڈووکیٹ، جائنٹ سیکرٹری ظاہر اللہ ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری حیدر نواز ایڈووکیٹ، سیکرٹری لائبریری نورزمینہ بی بی ایڈووکیٹ اور ایڈیٹر امجد حسین گمریانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے جبکہ گرینڈ الائنس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا. یونائٹڈالائنس کا ڈسٹرکٹ بار انتخابات کی کامیابی پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل، اے این پی کے ملک جمعہ خان تحصیل صدر جمال خٹک، انجینئرحامد علی خان، صوبائی رہنما ملک آفتاب اور ضلعی ممبر قاضی واجد نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ منتخب ڈسٹرکٹ بار کابینہ وکلاء برادری کی خدمت اور بینچ و بار کے مابین بہتر تعلقات کے ذریعے نوشہرہ کے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر