سازشی عناصر ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکا رہے ہیں ،بخت بیدار
چکدرہ(نمایندہ پاکستان )ایم پی اے بخت بیدارخان نے کہاہے کہ عوام کی نمائندگی کرنے کی پاداش میں ان کے خلاف ساشیں کی جاتی ہیں اور عوام دشمن قوتیں عوامی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہوتے ہیں ،وہ گزشتہ روز راموڑہ میں تین کروڑ80 لاکھ روپے کی رقم سے فقیرآبادتاشراب کوہے درہ کے رابطہ سڑک کے تعمیر کے منصوبے کے افتتاح اورشمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ،انہوں کہاکہ ایک ارب روپے کی خطیررقم سے سانام ڈیم منصوبہ منظورہوچکاہے جو06 اپریل کوٹینڈرہورہاہے لیکن جماعت اسلامی کے تحصیل کونسلر نے اس منصوبے کے خلاف جبکہ دوسری جانب اہمیت کے حامل منصوبہ چکدرہ بائی پاس کی تعمیر کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی افراد نے حکم امتناعی کے لئے عدالت سے رجوع کررکھاہے جوکہ کھلی عوام دشمنی ہے تاہم انہوں نے واضح کیاکہ تمام تر سازشوں کے باوجودسانام ڈیم منصوبہ اگلے دوسال میں مکمل کیاجائے گاجس سے دوہزارایکڑاراضی سیراب ہوگی اوربائی پاس روڈبھی تعمیر ہوکررہے گا،بخت بیدار خان نے کہاکہ اگر سازش کے تحت انہیں وزارت سے فارغ نہ کیاجاتا تواب تک نہ صرف ترقی کے کئی منصوبے پایہ تکمیل ہوچکے ہوتے بلکہ عوام کوروزگاربھی فراہم ہوجاتا،قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین امان اللہ خان اور کئی دیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ صاحبزادہ،محمد صادق،نصیب زادہ،نیک کردار، ارشد خان اورنورخان سمیت چالیس سے زائد افراد نے دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔