طورخم بارڈر کے راستے کھاد اسمگلنگ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں

طورخم بارڈر کے راستے کھاد اسمگلنگ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں

  

خیبر ایجنسی(بیورورپورٹ)طورخم بارڈر کے راستے کھاد اسمگلنگ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، یوریا سمگلنگ کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ کسٹم حکام طورخم کی وضاحت۔ طورخم کسٹم حکام نے ایک مقامی اخبار کی طرف سے لگائی جانے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طورخم بارڈر کے راستے یوریا اور دیگر غیر قانونی اشیاء کے جانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جایئگی اور نہ ہی کسی نے یوریا اسمگل کی ہے طورخم حکام کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گزشتہ کچھ مہینے میں 2500 تھیلے یوریا پکڑی گئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کسٹم حکام طورخم بارڈر پر چوکس ہوتے ہیں اور ہر غیر قانونی چیز پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے انہوں نے یوریا کی اسمگلنگ کے حوالے سے مقامی اخبار کو بے بنیاد،من گھڑت اور ذاتی مفاد کا آئینہ دار قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور متعلقہ اخبار سے اس نے بنیاد خبر کی وضاحت شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو 25 مارچ کو شائع کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -