ملک دانیال ایڈوکیٹ دوسری بار بھاری اکثریت سے صوابی بار کے صدرمنتخب
صوابی (بیورو رپورٹ) ملک دانیال خان ایڈوکیٹ دوسری بار بھاری اکثریت سے صوابی بار کے صدر جب کہ محمد صغیر خان ایڈوکیٹ نویں بار سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ انتخابات چیر مین الیکشن کمیٹی خان حسین خان ایڈوکیٹ ، ممبران کمیٹی بخاری ایڈوکیٹ ، سید زمان ایڈوکیٹ اور ممبر فار کونسل اعجاز علی خان ایڈوکیٹ کی نگرانی میں ہوئے نتائج کے مطابق نو منتخب صدر ملک دانیال خان ایڈوکیٹ تورڈھیر نے 111ووٹ ان کے مد مقابل مبشر شاہ ایڈکیٹ نے 71 جب کہ نو منتخب سیکرٹری جنرل محمد صغیر خان ایڈوکیٹ نے 94ان کے مد مقابل امیدوار ابراہیم خان ایڈوکیٹ نے 88ووٹ حاصل کئے دیگر عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جس کے مطابق نائب صدر عزیر عالم ایڈوکیٹ ، جوائنٹ سیکرٹری جواد خان ایڈوکیٹ ، فنانس سیکرٹری وسیم خان ایڈوکیٹ ، لائبریرین سیکرٹری محمد فیاض خان ایڈوکیٹ شامل ہیں #