امیر مقام پی ٹی آئی پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،میاں جمشید الدین

امیر مقام پی ٹی آئی پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،میاں جمشید ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ امروں کے گود میں پلنے والے انجینئر امیر مقام پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک پر تنقید کرنے سے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ اس کا ماضی کیا تھا۔ اور معلوم نہیں کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ انے کے بعد وہ کہاں کھڑے ہوں گے۔ مانکی شریف سمیت ضلع نوشہرہ کو سو ئی گیس کی فراہمی پرویز خان خٹک نے بہ حثیت ضلع ناظم فراہم کی۔ تحریک انصاف کا نہ تو کوئی کونسلر اور نہ کوئی کارکن مسلم لیگ میں شامل ہوا ۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف سے مایوس ہوکر غیور اور نظریاتی کارکنوں صوبائی حکومت اور چیرمین عمران خان کے تبدیل کے ایک نکاتی ایجنڈے سے متاثر ہو پی ٹی ائی میں شامل ہورہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ا میر مقام اور مسلم لیگ کی مقامی قیادت بھوکلاہٹ کاشکار ہے۔ وہ نوشہرہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پی ٹی ائی کے ضلعی نائب صدر فلک نواز، اور دیگر مقامی عہدیدار بھی موجود تھے میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا کہ اختیار ولی کا اصل چہرہ عوام کو معلوم ہے ۔ جس نے ہمیشہ غریب عوام کو دھوکہ دیا۔ اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے عوام کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا۔اور سابقہ دور حکومت میں جب ان کو چند ڈنڈے پڑے اور حوالا ت کی ہوا کھانی پڑی تو اس کے بعد اس نے احتجاجی سیاست سے توبہ کرلی ۔ ایسے شخص عوام کی کیاخدمت کریں گے۔ اور شانگلہ سے ائے ہوئے امیر مقام کو کیا معلوم نہیں کہ اختیار ولی نے اپنے ہی کارکنوں کو تحریک انصاف کا ظاہر کرکے مسلم لیگ ن کی ٹوپیاں پہنادی۔امیر مقام کا یہ دعوی کہ اس نے بیس ضلعی کونسلر شامل ہیں جن لوگوں کواس نے ٹوپیاں پہنائی اس میں ایک بھی ضلعی کونسلر ہوا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی شکل میں ا س ملک کو ایماندار قیادت ملی ہے۔ نہ ہمارے قائد اور نہ ہماری صوبائی حکومت پر کوئی کرپشن ثابت کرسکتا ہے انھوں نے کہا کہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے خلاف غلط پروپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔ بہت جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ این اے پانچ کو سوئی گیس کی فراہمی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی مرہون منت ہے اوراس کی منظوری وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے خود لی۔ اور صوبے کاشئیر26 کروڑ روپے محکمہ سوئی گیس کو جمع کیاگیا۔ اس سے قبل بھی پرویز خٹک نے بہ حثیت ضلع ناظم نوشہرہ اس وقت کے صدر پرویز مشرف کو نوشہرہ دورے کی دعوت دی۔ اوراسی دورے کے دوران ضلع بھر کے بیشتر علاقوں کوسوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کیاگیا۔ امیر مقام شانگلہ کو سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کا اعلان کریں۔ تو تب مانیں گے۔ دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانا امیر مقام کا کام ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ایک شخص کااحتساب ہو گا اور پانامہ لیکس میں انصاف پر مبنی فیصلے کی عدلیہ سے امید رکھتے ہیں۔پارٹیاں بدلنا تو امیر مقام کاشیوہ ہے۔ ہماری سیاست کا محور غریب عوام ہیں ۔عوام دیگر سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن ، پی پی پی ، اے این پی سے مایوس ہوکر جو ق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ اوریہی تبدیلی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر