عوام بیدار ہوچکے آنے والا دور پھر اے این پی کا ہے ،عبدالجبارخان

عوام بیدار ہوچکے آنے والا دور پھر اے این پی کا ہے ،عبدالجبارخان

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ عوام بیدار ہوچکا ہے اور ائندہ کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کی ہی ہوگی صوبے کو لاتعداد فنڈز ملنے کا اعزاز بھی عوامی نیشنل پارٹی کا ہے کہ انہوں نے 18ویں ترمیم کرکے صوبے کو با اختیار بنادی موجودہ صوبائی حکومت اور پی ٹی ائی والوں نے سیاست کی حثیت ختم کردی اور سیاست سے بڑے چھوٹے کی تمیز ختم کرکے گالی گلوچ کو روایت بناکر سیاست سے عزت اور احترام کا جنازہ نکال دیا موجودہ صوبائی حکومت کی دور اقتدار کو ختم ہونے کی ہے لیکن وہ350ڈیم اور ہر یونین کونسل میں سپورٹس گراونڈ کا مطالبہ پورا نہیں ہوا خالی اے این پی کے منظور کردہ کاموں پر تختیوں لگانے کو تبدیلی نہیں کہہ سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ کورے میں دلدار خان کے رہائش گاہ پر ایک شولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دلدار خان محمد زوبیر اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے حیدر علی ولید تاج فیاض ساجد ریاض لیاقت علی ساجد بزرگ محمد حمید حضرت علی حضرت محمد غٹ خان فضل رحیم محمد امین رشید علی عیسیٰ محمد سلیمان اور دیگر نے اپنے خاندانو اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جنکو عبدالجبار خان اور دیگر ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ عبدالغفار خان ڈاکٹر محمد اعظیم خان صلاح الدین خان خورشید خان اف باغڈھیرئی جبریئل خان اشاڑے نعمت علی خان ممتاز علی خان زبردست خان کاکا شیرشاہ خان اف بانڈئیاور دیگر قائدین بھی موجود تھے عبدالجبار خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اے این پی حکومت کے دور میں منظور شدہ منصوبوں پر اپنے تختیاں لگاکر تبدیلی کی جھوٹ پر مبنی واویلا شروع کردیا ہے جن کی حقیقت سے دور کی بھی واستہ نہیں ہے انہوں نے کہا پی ٹی ائی والوں نے سیاست سے احترام اور عزت ختم کرکے سیاست کو گالی گلوچ تک پہنچادی انہوں نے کہا کہ اختلا فات اپنے جگہ پر لیکن بڑے چھوٹے کی احترام اس سیاست سے پہلے ایک روایت تھا لیکن بچوں کی ہاتھوں میں سیاست دینے کی وجہ سے اس وقت سیاست گالی گلوچوں تک محدود ہوچکی ہے انہوں نے پارٹی میں شامل ہونت والوں کو مبارکباد دیکر یقین دلایا کہ تمام مشکلات کی باوجود عوام نے اے این پی ہاتھوں تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -