رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل کا مشتاق احمد غنی کی والدہ کی وفات پر تعزیت
پشاور( سٹاف رپورٹر ) رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل کا وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات و اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔