ٹانک ،شہید پولیس کانسٹیبل آبائی قبرستان میں سپرد خاک

ٹانک ،شہید پولیس کانسٹیبل آبائی قبرستان میں سپرد خاک

  

ٹانک( نمائندہ خصوصی)گزشتہ شام ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری ڈیوٹی پرمعمورنامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے ٹانک پولیس کانسٹیبل کو ابائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،پاک فوج کے افسران ،صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی تفصیلات کے مطابق ٹانک پولیس سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل طاہر وسیم ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری کی ڈیوٹی پر تعینات تھا ہفتہ کے روز مردم شماری کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد قریشی موڑ کے قریب نا معلوم افراد کی فائر نگ سے شہید ہو گئے شہید کانسٹیبل کی نمازجنازہ انکے ابائی قبرستان لنگر بائی میں ادا کی گئی نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ڈپٹی کمشنر ٹانک برکت اللہ مروت،ڈی پی او ٹانک رسول شاہ،پاک ارمی کے میجر عنصر،مقامی صحافیوں،معززین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی شہید کانسٹیبل کو سرکاری اعزاز ات کے ساتھ اشکبار انکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا بعد میں پولیس کے چاک وچوبند دستے نے قبر پر سلامی جبکہ ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور پاک ارمی کی جانب سے شہید کانسٹیبل کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -